ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آر سی پی سنگھ کا نئی پارٹی کا اعلان، 'آپ سب کی آواز' کے ذریعے بہار اسمبلی انتخابات لڑنے کا عزم

آر سی پی سنگھ کا نئی پارٹی کا اعلان، 'آپ سب کی آواز' کے ذریعے بہار اسمبلی انتخابات لڑنے کا عزم

Thu, 31 Oct 2024 17:23:06  SO Admin   S.O. News Service

پٹنہ، 31/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی)بہار کے سابق وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے قریبی ساتھی رام چندر پرساد سنگھ، جنہیں آر سی پی سنگھ کے نام سے جانا جاتا ہے، نے آج اپنی نئی سیاسی پارٹی کا اعلان کیا ہے۔ بی جے پی سے علیحدگی کے بعد، انہوں نے اپنی پارٹی کے قیام کا عزم ظاہر کیا تھا۔ دیوالی کے موقع پر، آر سی پی سنگھ نے اپنی پارٹی کا نام 'آپ سب کی آواز' بتاتے ہوئے 2025 کے بہار اسمبلی انتخابات میں اپنی شرکت کا بھی اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ 'آپ سب کی آواز' (آسا/ASA) کے سہارے آئندہ اسمبلی انتخابات کی جنگ کے میدان میں اترنے جا رہے ہیں۔ ابھی 140 لوگوں نے انتخاب لڑنے کی بات کہی ہے، یہ تعداد آگے اور بھی بڑھ سکتی ہے۔

آر سی پی سنگھ نے بتایا کہ پارٹی کا پرچم مستطیل نما اور تین رنگوں کا ہوگا، سب سے اوپر ہرا رنگ ہوگا، بیچ میں پیلا اور سب سے نیچے نیلا رنگ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جو پیلا رنگ ہے اسی میں جب الیکشن کمیشن ہمیں نشان دیگا تو وہ بیچ میں پارٹی کا نام کالے رنگ میں درج ہوگا اور ہماری پارٹی کا آئین دیگر پارٹیوں کے آئین سے مختلف ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستانی آئین کے تئیں حلف لینا پڑتا ہے، جو آئین کی بنیادی روح ہے۔ ملک کے اتحاد و سالمیت سب کو اس میں شامل کرتے ہوئے، جو ہمارا بنیادی اصول ہے۔ آئین میں جو اہم اصول ہیں اس کو ہم لوگوں نے اپنی پارٹی کے آئین میں شامل کیا ہے۔ 2025 کا جو انتخاب ہوگا اس میں ہمارے جو ساتھی مضبوطی سے لڑنا چاہتے ہیں وہ انتخاب لڑ سکتے ہیں۔

پریس کانفرنس کے دوران سابق آئی اے ایس افسر آر سی پی سنگھ نے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے شراب بندی منصوبہ کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی کے کھانے پینے پر آپ روک نہیں لگا سکتے ہیں۔ ہم لوگ شراب روکنے کے لیے عوامی بیداری کا پروگرام کریں گے۔ شراب بندی سے حکومت کو کئی ہزار کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ کتنے دیہی علاقے ہیں جہاں ان کے بچے ان کے لوگ جو ہیں جیل میں چلے گئے، اس میں سدھار کی ضرورت ہے۔


Share: